اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر آستھا منجال کی مشتبہ حالت میں موت - جی بی پنت ہسپتال

دارالحکوت نئی دہلی کے مہاراجہ اگرسین ہسپتال میں ڈاکٹر آستھا منجال کی مشتبہ حالت میں لاش برامد ہوئی۔

s

By

Published : Mar 4, 2019, 5:43 AM IST

ہسپتال کے حکام خاتون ڈاکٹر کی موت کو مبینہ خود کشی قرار دے رہے ہیں جب کہ ان کے شوہر ڈاکٹر ادے ڈھنگرا کےمطابق ان کا قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر آستھا نے نائٹ ڈیوٹی کے دوران رات کے 12 بجے اپنے کیبن کا دروازہ بند کر لیا۔ جب صبح کو کیبنل کا دروازہ نہیں کھلا تو ہسپتال کے حکام نے اس کی اطلاع پنجابی باغ پولیس تھانے کو دی۔ جہاں پولیس کو ان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔

پولیس کو ان کی لاش کے ساتھ بےہوش کرنے والی دوا اور ہاتھ میں انجیکشن لگا ہوا تھا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کی اصل وجہ سے پتہ چلے گا۔


ڈاکٹر آستھا گذشتہ دو برس سے اس ہسپتال میں کام کر رہی تھیں، جب کہ ان کے شوہر بھی پشیے سے ڈاکٹر ہیں اور جی بی پنت ہسپتال میں پریکٹس کرتےہیں۔

پولیس اور دیگر ماہرین ڈاکٹر آستھا منجال کی موت کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details