اردو

urdu

'دو دنوں تک ریپڈ ٹیسٹ کٹ کو استعمال نہ کیا جائے'

By

Published : Apr 21, 2020, 9:04 PM IST

مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ریپڈ ٹیسٹ کٹ بھیجی گئی تھیں اور ان کی جانچ کے بعد کل ایک ریاست میں کورونا مریضوں کی رپورٹوں میں آئی تضاد کو دیکھتے ہوئے اگلے دو دنوں تک سبھی ریاستوں کو ان کٹس کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

do not use rapid test kit for two days said  ICMR to all statets
سبھی ریاستیں دو دنوں تک ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال نہ کریں: آئی سی ایم آر

بھارتی طبی تحقیق کونسل (آئی سی ایم آر) کے سائنسداں ڈاکٹر رمن آر گنگا كھیڑكر نے دہلی میں نامہ نگاروں كو بتایا کہ جن ریاستوں میں ریپڈ ٹیسٹ کٹ تقسیم کی گئی تھیں وہاں سے تضاد کی کچھ رپورٹیں مل رہی ہیں اور کم نتائج کی رپورٹیں سامنے آرہی ہیں۔ اس بارے میں تین ریاستی حکومتوں سے بات کی گئی اور پتہ لگا ہے کہ ان میں آر ٹی پی سی آر نتیجوں میں چھ سے 71 فیصد کے فرق آ رہے تھے جس کی جانچ کی جانی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس بیماری کو ملک میں داخل ہوئے ابھی ساڑھے تین ماہ ہی ہوئے ہیں اور ایسے میں ابتدائی اسٹیج کے ٹیسٹ فرق دکھا رہے ہیں۔ دہلی میں بھی آر ٹی پی سی آر کے نتیجہ 71 فیصد پازیٹیو آرہے ہیں۔ لیکن ان میں کافی فرق ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے آئی سی ایم آر نے اپنے سبھی آٹھ اداروں کے عملے کو فیلڈ میں جاکر ان کٹ کی کھیپ سے ہی ٹیسٹ کرنے کا کام سونپا ہے اور اسی کی وجہ سے سبھی ریاستوں کو اگلے دو دنوں تک ان کٹ کا استعمال نہ کرنے کو کہا ہے۔ اگر کوئی کمی پائی جاتی ہے تو ان کٹ کی کھیپ کو بدلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا معاملات کے سامنے آنے کا ڈبلگ وقت اب بڑھتا جا رہا ہے اور سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کرکے اسے کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مسٹر گنگا كھیڑكر نے بتایا کہ اب تک جتنے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں، ان کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کا فیصد 31 فیصد ہے اور بغیر علامات والے مریضوں کا فیصد 69 فیصد ہے اور یہ بھی واضح ہے کہ جتنے مریضوں میں کم علامات نظر آئیں گی، اتنا ہی کم وہ جانچ کے لیے آگے آئیں گے۔ ابھی تک صرف ایک ہی تحقیق ہوئی ہے جو بتاتی ہے کہ کورونا وائرس کے 80 فیصد مریضوں میں علامات بہت ہی کم یا ہلکی ہیں اور 20 فیصد مریضوں میں شدید علامات ہوتی ہیں جنہیں ہسپتال میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آخر اس سلسلے میں کسی طرح کے خوف کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج تک ملک میں کل چار لاکھ 49 ہزار 810 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے کل 35852 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ آئی سی ایم آر کی 201 لیبارٹریوں میں 29766 ٹیسٹ اور پرائیویٹ شعبے کی 80 لیبارٹریوں میں 6076 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details