Rajnath Singh: راج ناتھ کو این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کی تاحیات رکنیت - etv bharat urdu
نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh) کو منگل کو یہاں این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن (NCC Alumni Association) کی تاحیات رکنیت دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ایسوسی ایشن کے پہلے تاحایت رکن ہیں۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defence Minister Rajnath Singh) آج نیشنل کیڈٹ کور این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن کے دوسرے تاحیات رکن بنے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو منگل کو یہاں این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن (NCC Alumni Association) کی تاحیات رکنیت دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) اس ایسوسی ایشن کے پہلے رکن ہیں۔
واضح رہے کہ نرندر مودی نے گذشتہ ہفتے جھانسی میں قومی سلامتی کے لئے وقف ایونٹ کے موقع کےدوران اس ایسوسی ایشن کی شروعات کی تھی۔ اس وقت انہیں اس ایسوسی ایشن کی پہلی رکنیت دی گئی۔ مودی اور راج ناتھ سنگھ دونوں اسکولی زندگی میں ہی این سی سی سے وابستہ تھے۔
این سی سی کے تمام سابق کیڈٹس آن لائن رجسٹریشن کر کے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بن سکتے ہیں۔ ملک بھر میں این سی سی کے لاکھوں سابق این سی سی کیڈٹس ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، اس ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد ان سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنا ہے۔