اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جامع مسجد بند

بھارت میں جس طرح سے لگاتار کورونا وائرس کے معاملات سامنے آرہے ہیں اس کے بعد سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے جامع مسجد کے دروازے بند
کرونا وائرس کی وجہ سے جامع مسجد کے دروازے بند

By

Published : Mar 23, 2020, 7:16 PM IST


پرانی دہلی میں بھی ترکمان گیٹ مٹیا محل فراش خانہ چاندنی چوک اور اس کے اطراف کے لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کا حکم کیا ہے نہ ہی انہیں کسی سے ملنے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان سے ملنے کوئی آ سکتا ہے ۔ انہیں طبی قید میں رہنے کو کہا گیا ہے

اسی سے متعلق دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری نے بھی اعلان کیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نا نکلیں.

کرونا وائرس کی وجہ سے جامع مسجد کے دروازے بند

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جامع مسجد میں آذان ہوگی اور نماز بھی نا جماعت ادا کی جائے گی لیکن مسجد کے باہر کے لوگوں کے لیے بند کر دی گئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کریں کیونکہ جو حالات ہیں اس میں احتیاط برتنا ضروی ہے.

قابل ذکر ہے کہ چینی شہر ووہان سے نکلے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک تقریباً 15 ہزار لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور بھارت میں بھی مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details