اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں - نوئیڈا میں دیوالی کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دودھ کی مصنوعات کے یونٹ کا معائنہ کیا اور دہی اور کریم کے نمونے اکٹھا کرکے لیبارٹری بھیجوایا گیا۔

دیوالی کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں

By

Published : Oct 17, 2019, 11:26 PM IST


دیوالی تہوار کے پیش نظر عوام کو خالص خوردنی اشیاء اور مشروبات کی دستیابی کے لئے حکومت سے موصولہ ہدایات کے تناظر میں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسی تسلسل میں ، اشوتوش کمار اور آر پی سنگھ نے چیف فوڈ سیفٹی آفیسر اکشے گوئل کی سربراہی میں کاسنہ میں دودھ کی مصنوعات کے یونٹ کا معائنہ کیا اور دہی اور کریم کے نمونے اکٹھا کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

دیوالی کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں
دیوالی کے لیے فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں

چیف فوڈ سیفٹی آفیسر نے پیکنگ سے متعلق قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی پائے جانے پر انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ ، ایس کے سنگھ فوڈ سیفٹی آفیسر نے سیکٹر 83 ہوزری کمپلیکس میں واقع کیفے آفس کا معائنہ کیا اور خراب چنے کی دالوں کا نمونہ اکٹھا کرکے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

خراب چنے کی دالوں کا نمونہ

شمشن نیہا فوڈ سیفٹی آفیسر کے ذریعہ سیکٹر 66 ممورا میں راج سویٹ سے برفی کا نمونہ اکٹھا کیا اور اسے جا نچ کے لئے لیبارٹری بھیجا گیا۔


نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہونے پر ، قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ نامزد افسر ، فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہےکہ تہواروں کے دوران خالص اشیائے خوردونوش کی دستیابی کے لئے ضلعی مجسٹریٹ کی ہدایت پر مستقل مہم چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details