اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farm Laws Repeal: زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کے بعد سنگھو بارڈر پر مٹھائی تقسیم - تینوں زرعی قوانین کی واپسی

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے آج گرونانک جینتی کے موقع پر ملک کے نام خطاب میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینےکے اعلان کے بعد احتجاجی کسانوں میں زبردست خوشی دیکھی گئی۔

Farm Laws Repeal
زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کے بعد سنگھو بارڈر پر مٹھائی تقسیم

By

Published : Nov 19, 2021, 8:47 PM IST

تینوں زرعی قوانین(Farm Laws) کی واپسی کے اعلان کے بعد سنگھو بارڈر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

آج صبح جیسے ہی وزیر اعظم نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

عا م آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنگھوں بارڈر پہنچے اور احتجاجی کسانوں کو مٹھائی کھلاکر مبارک باد دی۔

آپ کو بتادیں کہ کسانوں کی ایک ایسی جدوجہد ہے جس نے پورے ملک کو متحد کر دیا۔ جس میں ہر طبقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

تمام بھارتی ایک ہوگئے اور انہوں نے آج تاریخ رقم کی ہے۔آخر کار مرکزی حکومت کو جھکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

پورے نظام کو معلوم نہیں تھا کہ اس تحریک کو توڑنے کی کیا کوششیں کی گئیں۔ وہ دہشت گرد خالصتانی کہلاتے تھے اور پتہ نہیں کیا کہتے تھے لیکن سب بے اثر ثابت ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details