اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rohingya Refugees in Delhi جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں میں کپڑوں کی تقسیم - Rohingya Refugees in Delhi

جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں میں کپڑوں کی تقسیم انجام دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی دیگر تنظیموں سے بھی سردی کے اس موسم میں غربا کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ Support to Rohingya Migrants by Jamiat Ulema Hind Delhi Province

Rohingya Refugees in Delhi
Rohingya Refugees in Delhi

By

Published : Jan 2, 2023, 9:36 AM IST

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند جہاں ایک طرف ملی، ملکی اور قومی مسائل کو لے کر مستقل فکر مند رہتی ہے وہیں پر حتی الامکان ان کو حل کرنے کی بھی مسلسل کوششیں جاری رکھتی ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی جانب سے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی سربراہی میں دہلی کے اوکھلا میں پناہ گزین روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار کے مد نظر ان میں پہننے کے کپڑے نیز سردی سے بچاؤ کے لیے کمبل وغیرہ تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ دہلی کے اوکھلا علاقے میں روہنگیا کے تقریباً 150 خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں جن کو حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی مدد نہیں ملتی ہے، بہت معمولی اور انتہائی تنگ جھگیوں میں کسی طرح سے بدرجہ مجبوری یہ لوگ گزارا کر رہے ہیں۔ ان کی حالت زار کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی جانب سے جہاں پر ان کی دینی تعلیم کا نظم کیا ہوا ہے وہیں پر ان کے لیے مختلف طرح کی ریلیف، راشن، کپڑوں وغیرہ سے وقتاً فوقتاً ان کا تعاون کیا جاتا رہتا ہے۔ یہ لوگ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس لیے حکومت ہند سے بھی ہماری اپیل ہے کہ انسانی ہمدردی اور حقوق انسانی کا خیال رکھتے ہو ئے کوئی مستقل ٹھکانہ وغیرہ کا ان کے لیے انتظام کیا جائے اس موقع پر قاری محمد صادق، قاری عبدالمنان وغیرہ بھی موجود رہے۔ Distribution of Clothes to Rohingya Refugees by Jamiat Ulema Hind Delhi Province

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے ممکنہ خطرے کے درمیان عوام کو سردی کی مار سے بھی دو چار ہونا پڑ رہا ہے، ایسے حالات میں سماج کے کمزور اور غریب طبقے کے افراد کے سامنے اور مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں، ایسے میں ان افراد کی مدد کے لیے جمعیت علماء ہند کی جانب سے سماج کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو سردی سے بچانے کے لیے ان کے درمیان کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہاتھوں غریبوں کو کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ایسی دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین سے بھی سردی کے اس موسم میں غرباء کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنے کی اپیل کی گئی۔ یوپی سمیت دیگر ریاستوں میں سماج کے کمزور اور ضرورت مند افراد کو سردی سے بچانے کے لیے کمبل تقسیم کر کے جمعیت کے اراکین جہاں ایک طرف غرباء کی امداد کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب سماج کے صاحب حیثیت افراد سے غرباء کی امداد کے لئے آگے آنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں، تاکہ شدید سردی کے موسم میں غریبوں کی مدد کی جا سکے۔ Blankets Distribution in Delhi by Jamiat Ulema

ABOUT THE AUTHOR

...view details