اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی دہلی: کھانے کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم - کھانے کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں دوسری ریاستوں کے مزدور بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مزدوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

کھانے کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم
کھانے کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم

By

Published : Apr 24, 2020, 12:41 PM IST

تقریبا 800 مزدوروں کو یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں رکھا گیا ہے ، انہیں حکومت کی جانب سے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔لیکن آج اگروال سوسائٹی نے یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں مقیم مزدوروں میں صابن اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے۔

کھانے کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کھانا تقسیم کررہی ہے اور لوگ بھی کھانا تقسیم کررہے ہیں لیکن ان مزدوروں کی صاف صفائی پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔اسی لیے انہوں نے ٹوتھ پیسٹ اور صابن تقسیم کیے۔

مشرقی دہلی کے ویویک وہار میں یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں تقریباً 800 مزدوروں کو رکھا گیا ہے ، جن کا تعلق دوسری ریاستوں سے ہے۔

اگروال سوسائٹی کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت نے یہاں کھانے کے انتظامات کر رکھے ہیں۔ لیکن ہم انہیں صاف ستھرا رہنے کے لیے صابن اور ٹوتھ پیسٹ مہیا کرا رہے ہیں تاکہ وہ صابن سے بار بار اپنا ہاتھ دھوئیں اور اس وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details