نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سنیچر کو کہا کہ اراکین پارلیمان کا خصوصی اختیار عام لوگوں سے وابستہ امور اٹھانے کے لئے ہے اور پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔
نائیڈو نے 'رام جیٹھ ملانی میموریل لیکچر سیریز' میں ''کیا پارلیمانی کارروائی میں رخنہ ڈالنا پارکن پارلیمنٹ کا خصوصی حق ہے یا یہ پارلیمانی جمہوریت کا ایک آیام؟'' میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمان کو ملا خصوصی حق اصل میں عوام کے بالواسطہ حق ہے اور ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنا خصوصی حق نہیں ہوسکتا۔