سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام کی نشریات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'غریبوں کے لئے فراخ معاش کا تعاون پیکج کے اعلان کی توقع کی جارہی تھی لیکن عوام کو مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔'
جمعہ کے روز کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے صبح نشر ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "سمبولیزم" اہم ہے لیکن نظریات اور اقدامات پر سنجیدہ سوچ اتنا ہی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کے روزگار کے لئے سپورٹ پیکیج کے اقدامات کے اعلان کی توقع کی جا رہی تھی لیکن عوام مایوس ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر مزدور مرد اور عورت، کاروباری شخص سے لے کر روزانہ مزدوری کرنے والے تک، وزیر اعظم سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مالی پیکیج کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔'
واضح رہے کہ 'جمعہ کی صبح 11 منٹ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 5 اپریل کی شام 9 بجے اپنے گھروں کی لائٹس بند کر لیمپ، موم بتیاں، موبائل فون کے فلیش لائٹ روشن کرنے کی اہیل کی ہے۔'