قومی دارالحکومت دہلی میں تین برس قبل جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے غائب نجیب کا جب کوئی سراغ نہیں ملا تو عاجز ماں نے امت شاہ کے گھر پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا
نجیب کی ماں دو اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ملک بھر میں مظاہرے، جبکہ آخری روز دہلی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
نجیب کی والدہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش یعنی دو اکتوبر سے نجیب کی واپسی کے لیے ایک مہم شروع کی ہے، جبکہ 15 اکتوبر کو امت شاہ کے گھر تک احتجاجی مارچ کر نے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ نجیب احمد جے این یو سے اکتوبر سنہ 2016 کو پراسرار طریقہ سے غائب ہوگیا تھا، جبکہ نجیب کی گمشدگی کے بعد اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نجیب کی گمشدگی میں آر ایس ایس کی طلبہ ونگ اکھل بھارتیہ ودّیارٹھی پریشد (اے بی وی پی) شامل ہے۔