کئی دفعہ ہم اپنی کمزوریوں کے سبب مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن اگر انسان کے اندر اگر ہمت، حوصلہ اور جذبہ ہو تو کمزروریاں پیچھے چھوٹ جاتی ہیں۔
ارون شری نیواسن کئی برسوں سے پینٹنگ کررہے ہیں، دیکھیں ویڈیو ان باتون کو سچ کر دکھایا ہے ارون شری نیواسن نے، جنہوں نے معذوری کے باوجود چھ برسوں سے مسلسل پینٹنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اگر ہم اپنی کمزوریوں کی جانب دھیان دیں گے، تو اپنی طاقت کو بھول جائیں گے، لیکن جب انہیں اپنی طاقت کا احساس ہوا تو انہوں نے کبھی اپنی کمزوری کے بارے میں نہیں سوچا۔
ارون شری نیواسن کئی برسوں سے پینٹنگ کررہے ہیں ارون نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ بسرسے پینٹنگ کر رہے ہیں اور آج ایک پیشہ وارانہ پینٹر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پینٹنگ مثبت اقدامات کی ضامن ہے۔ وہ پینٹنگ کرکے اپنی صحت کو بھی کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ارون چھوٹے، چھوٹے کینوس پر ایکرلک رنگ کا استعمال کرپینٹنگ کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ کینوس اس لیے بناتے ہیں، کیونکہ یہ لوگوں کو خریدنے اور کسی کو تحفہ دینے میں آسانی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا جو لوگ مایوس ہیں اور اپنی خوبیوں کو نہیں پہچان رہے ہیں ان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اندر جو بھی فن ہے اسے پہچانیں اور ہمیشہ خوش رہیں، تبھی آپ اس زندگی کو خوشی سے بسر کرپائیں گے۔