اردو

urdu

By

Published : Jun 29, 2021, 2:07 PM IST

ETV Bharat / state

31 جولائی تک’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ ہو: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

31 جولائی تک’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت
31 جولائی تک’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’ون نیشنل ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کریں۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لئے متعدد رہنما خطوط جاری کیں۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کے رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی اور کورونا وبا کی وجہ سے دگرگوں صورتحال کی اصلاح کے لئے از خود نوٹس لینے سے متعلق اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر مقیم مزدوروں کے لئے راشن مہیا کرے اور وبا جاری رہنے تک کمیونٹی کچن جاری رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:وزارتِ داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی


بنچ نے ریاستوں کو ان کے مطالبہ کے مطابق اضافی غلہ فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں میں راشن کی تقسیم کے لئے منصوبے بنائے۔

خیال رہے ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت راشن ملک کے کسی بھی حصے سے لیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ دہلی کے علاوہ اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی حکومتوں نے نافذ نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details