اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوالی میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹیں

دیوالی ہندو مذہب میں روشنی کا تہوار ہے جسے بھگوان رام کی راون کو شکست دینے کے بعد واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

خوشیوں والی دیوالی

By

Published : Oct 27, 2019, 8:35 AM IST

دیوالی یعنی خوشیاں لیکن موجودہ دور میں جہاں پیٹ پالنے کے لالے پڑے ہوں وہاں تہوار منانا شاید سب کے لیے ممکن نہیں ہے لیکن جو صاحب حیثیت ہیں وہ اگر ان غریب طبقے کو اپنی خوشی میں شامل کرلیں تو بات ہی کیا۔

خوشیوں والی دیوالی، دیکھیں ویڈیو

اسی خیال سے خوشیوں والی دیوالی کا آغاز کرنے والے رئیس الدین ریحان بتاتے ہیں کہ 'کچھ برس قبل جب وہ دیوالی کی رات آفس سے لوٹتے وقت انہوں نے کہیں روشنی تو کہیں اندھیرا دیکھا اور خیال آیا کہ جو لوگ مالی حالات کی وجہ دیوالی نہیں منا سکتے ہیں ان کے لیے کچھ کرنا چاہیے'۔

خوشیوں والی دیوالی

گذشتہ تین برسوں سے ریحان ان معصوم بچوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہیں جو شاید مالی حالات کی وجہ سے اس تہوار کو نہیں منا پاتے۔

وہیں گذشتہ دو برسوں سے مسلسل خوشیوں والی دیوالی میں شامل ہوتے آ رہے سچن کہتے ہیں کہ 'جب آپ کسی کی خوشی کا باعث بنتے ہیں اور وہ آپ کے سامنے ہوتا ہے تو اس وقت کے احساسات آپ بیان نہیں کر سکتے، آپ کی کوشش سے کسی کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھے تو آپ کی پوری محنت کامیاب ہو جاتی ہے۔'

خوشیوں والی دیوالی

روشنی کے اس تہوار پر معصوم چہروں تک خوشیاں پہنچانے کا کام وی آر ون فاونڈیشن گذشتہ تین برسوں سے انجام دیتی آ رہی ہے۔

جہاں بچوں کو کھلونے اور مٹھائیاں تقسیم کر کے ان کے افسردہ چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہیں وہیں ان کے والدین میں نئے کپڑے تقسیم کرکے ان کی خوشیوں میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details