ای ٹی وی بھارت نے خصوصی طور سے خستہ حال سڑکوں پر کوریج کی ہے۔ اسی سلسلے میں آج پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے ایکشن جگبھوشن شرما سے بات چیت کی اور میوات میں ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے جانکاری لی۔
محکمہ کے ایکشن جگبھوشن شرما نے بتایا کہ، 'شکراوہ سے پونہانہ اور پونہانہ سے کوٹ دونوں سڑکوں کو (ہریانہ اسٹیٹ روڈس اینڈ برجس ڈیولپمنٹ) ایچ ایس آر ڈی سی کو دیے جا رہے ہیں اور اگلے ماہ اس کا ٹینڈر ہو سکتا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'اسے اب مزید چوڑا کرکے تعمیر کیا جائے گا۔'