اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف - سرکاری تیل کمپنی

تیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول 8 پیسے سستا ہوکر 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.28 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز کمی آئی
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز کمی آئی

By

Published : Sep 22, 2020, 10:46 AM IST

سرکاری تیل کمپنیوں نے مسلسل چھٹے روز منگل کو ڈیزل کے دام ملک کے چار بڑے شہروں میں 12 سے 15 پیسے فی لیٹر تک گھٹا دیا ہے جبکہ تین دن بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 8 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔


تیل کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول 8 پیسے سستا ہوکر 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 71.28 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی میں پیٹرول 87.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 13 پیسے کم ہوکر 77.74 روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔


جبکہ کوللکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 82.59 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیزل 14 پیسے گھٹ کر 74.80 روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔ اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14 روپےفی لیٹر رہی اور ڈیزل گھٹ کر 76.72 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔


جمعہ کو پیٹرول کے داموں میں 23 پیسے سے 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر کمی آئی تھی۔ جمعرات کو پیٹرول 15-16 پیسے اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details