اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھونی کو سبکدوشی کا فیصلہ خود کرنا چاہئے:گمبھیر۔ویڈیو - دھونی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر سوالات پوچھے

وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کو فٹ اورصحت مند بنانے کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی کے جنوبی دہلی سے رکن پارلیمان اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے 'میک یور موو' کا آغاز کیا۔

سبکدوشی کا فیصلہ خود کرنا چاہئے

By

Published : Sep 27, 2019, 2:37 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:18 AM IST

اس دوران گوتم گمبھیر سے دھونی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر سوالات پوچھے گئے جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ سبکدوشی کا فیصلہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے، میرے خیال میں سلیکٹرز کو دھونی سے بات کر کے پوچھنا چاہئے کہ ان کی حکمت عملی کیا ہے، کیونکہ اگر آپ بھارت کے لئے کھیلتے ہیں تو آپ اپنے مطابق سیریز کا انتخاب نہیں کرسکتے ۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ دھونی کو خود ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا چاہئے۔

دھونی کو سبکدوشی کا فیصلہ خود کرنا چاہئے:گمبھیر۔ویڈیو
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کام فارم میں نہیں ہونا اور خراب شاٹس کھیلنے والے کھلاڑی کی مدد نہیں کرنا ہے۔انہوں نے 'میک یورو موو' چیلینج کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موو ایڈوانس جیل لانچ کیا گیا ہے جو نئے فارمولے میں ڈائکلوفینک ہے ۔یہ جیل ڈاکٹروں کے ذریعہ آرام فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک آزاد سروے کے مطابق پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے 8 کام کرنے والے پیشہ ورانہ لوگ پیٹھ کے درد سے پریشان رہتے ہیں۔اس موقع پر گوتم گمبھیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میک یورو موو وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا موومنٹ کا حصہ ہے۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details