نئی دہلی: انڈین کوراش فیڈریشن خواتین کے جنرل سیکریٹری لال سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں ہندوستانی کوراش ٹیم کو مارچ میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی پہلی ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کے لئے مردوں اور خواتین کے زمرے کی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اپریل میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپئن شپ کے لئے سلیکشن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں نیشنل سینئر کوراش چیمپئن شپ کا انعقاد جموں کشمیر میں کیا جائے گا۔ اس دوران ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پنکی بلارا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
لال سنگھ نے بتایا کہ کوراش کھیل میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں تک رسائی کے لیے بات چیت کی گئی۔ جس کے تحت اسکول کی سطح پر زیادہ سے زیادہ پروموشن دینے کی بات کہی گئی۔ اس موقع پر کورش فیڈریشن کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر چندر پال نے بتایا کہ خواتین کو بطور ریفری آگے لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر لال سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں اپنے مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روٹر اور اس کو پرموٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور نئے بچوں کو موقع دے رہے ہیں۔میری خواہش ہے کہ کوراش کو ملک کے ہر شہر قصبے اور گاؤں تک پہنچایا جائے۔تاکہ ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح مقبول عام کھیل بن سکے۔