اردو

urdu

معاشی تنگی کے باوجود نوجوان نے میوات کا نام روشن کیا

ضلع نوح کے موسِم نے ہریانہ بورڈ کے 12 ویں جماعت میں ضلع میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

By

Published : Jul 23, 2020, 2:24 PM IST

Published : Jul 23, 2020, 2:24 PM IST

میوات: معاشی تنگی کے باوجود موسِم نے ضلع میں دوسرا مقام حاصل کیا
میوات: معاشی تنگی کے باوجود موسِم نے ضلع میں دوسرا مقام حاصل کیا

کہتے ہیں محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ غربت کی بھٹی سے نکلے اور اپنی محنت پر بھروسہ رکھنے والے موسِم نے ہریانہ بورڈ کے 12 ویں جماعت میں 97.4 فیصد نمبرات لا کر ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

موسم کی اس شاندار کامیابی سے پورے گاؤں مرادباس میں خوشی کا ماحول ہے۔ گاؤں میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں مبارکباد دینے پہنچے گاؤں کے معزز افراد موسم کو تحفہ دےکر نواز رہے ہیں۔

موسم نے بالکل مخالف حالات میں اپنی پڑھائی کی ہے اور معاشی تنگی کے باوجود پورے ضلع میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔ موسم کی والدہ کی طبیعت گزشتہ 10 برسوں سے خراب ہے اور والد حامد کا پیشہ بھی گزر بسر کرنے لائق ہی ہے۔ اپنی تعلیم کے ساتھ موسم نے بکریاں بھی چرائیں ہیں اور والد کے ساتھ دودھ نکالنے میں بھی ہاتھ بٹاتے ہیں۔

موسم معاشی تنگی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن ان کی دلچسپی کا مضمون معاشیات یعنی اکانامکس ہے۔ اس مضمون میں موسم نے 100 میں سے 100 نمبر حاصل کیے ہیں۔

موسم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کو کبھی ٹیوشن اور کوچنگ نصیب نہیں ہوئی بلکہ گھر پر خود سے 15 گھنٹے تک پڑھائی کی ہے۔ گاؤں میں سہولیات کی کمی ہوتی ہے اور گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ گھر میں انورٹر نہ ہونے کی وجہ سے موسم کو موم بتی کے سہارے پڑھنا پڑا۔

میوات: معاشی تنگی کے باوجود موسِم نے ضلع میں دوسرا مقام حاصل کیا

موسم کے والد حامد نے بتایا کہ 'ان کے بیٹے نے 12 ویں جماعت میں ضلع نوح میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'موسم شروع سے ذہین ہے اور دیر رات تک پڑھائی کرتا رہتا ہے۔

گاؤں کی مسجد کے امام مولانا محمد خالد نے بتایا کہ 'موسم نیک طبیعت اور شریف لڑکا ہے اور وہ نماز کا پابند بھی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ہماچل پردیش: بچوں کی پڑھائی کے لیے گائے فروخت کردی

حال ہی میں جاری ہریانہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں کنکا گپتا نے 494 نمبر حاصل کر ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ موسم اور دیپالی نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ضلع نوح میں تیسری پوزیشن منیشا کی رہی ہے۔ ریاست میں نوح ضلع 13 ویں مقام پر آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details