نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اس سال بارش کا موسم طویل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگو کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔Dengue is under control in Delhi
کیجریوال نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر آج محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈینگو سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کے لیے افسران سے صلاح و مشور کیا اور ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عام طورپر اس موسم میں اب تک بارش نہیں ہوتی لیکن اس بار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر ہفتہ کے روز تعمیراتی مقامات کا دورہ کرکے رہنما ہدایات پر عمل درآمد کی جانچ کریں۔ ڈینگو کے خلاف جاری آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز جیسے اسکول کے بچوں، آر ڈبلیو اے، تعمیراتی کمپنیوں وغیرہ کا تعاون بھی لیا جائے۔