ڈینگو اور ملیریا جیسے وبائی بیماری کے پیش نظر مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے شاہدرہ ساؤتھ زون کے محکمۂ صحت عامہ کے افسران نے شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی مدد سے ڈینگو ملیریا کی روک تھام، مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے خصوصی مہم ضلع کے تمام تھانوں میں شروع کی گئی۔
ڈی سی پی دفتر میں منعقد میٹنگ کی صدارت ہمانشی پانڈے صدر وارڈ کمیٹی نے کی۔
مذکورہ میٹنگ میں ببیتا کھنہ، نائب صدر وارڈ کمیٹی اور کونسلر نرمل جین، ڈاکٹر سنتوش کمار تومر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر، آر ستی سندرم ڈپٹی کمشنر پولیس ضلع شاہدرہ، درشن لال سمیت متعلقہ سرکل انچارج اشوک پارچہ موجود تھے۔