دہلی: اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ مسلسل جاری ہے جہاں ایک طرف اسرائیل فلسطینی عوام کے اوپر مسلسل بمباری کر رہا ہے وہیں دوسری طرف اسلامی دنیا میں فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ اسزرائیل کی اس کاروائی کو مسلم دنیا کے بیشتر ممالک ظلم و ستم کی انتہا بتا رہے ہیں تاہم اس سب کے باوجود نہ تو یو این او کی جانب سے اور نہ ہی کسی دیگر ممالک کی جانب سے اس جنگ کو روکنے کے لیے اب تک کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔
ایسے میں بھارتی عوام فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے تازہ معاملہ دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر کا ہے جہاں پر مختلف تنظیموں کے بینر تلے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا گیا کہ وہ ظالم کے ساتھ نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر میں ہو رہے احتجاج کے دوران موجود مظاہرین سے بات کی جس میں ال انڈیا ڈیموکریٹک وومنز ایسوسی ایشن کی صدر میمونہ ملا نے بتایا کہ وہ فلسطین کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی آ رہی ہیں لیکن ہماری حکومت نے جو کیا وہ دراصل سامراجیت کے آگے اور اسرائیل کے آگے گھٹنے ٹیکنا ہے۔
Support of Palestine جنتر منتر پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، کہا بھارتی عوام مظلوم کے ساتھ ہے - دہلی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ مسلسل جاری ہے جہاں ایک طرف اسرائیل فلسطینی عوام کے اوپر مسلسل بمباری کر رہا ہے وہیں دوسری طرف اسلامی دنیا میں فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند کی جا رہی ہیں۔
Published : Oct 14, 2023, 5:24 PM IST
|Updated : Oct 14, 2023, 5:37 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Legal help for AMU students علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء پر ایف آئی آر درج کرنا غیر قانونی
وہیں آل انڈیا تنظیم انصاف دہلی کے جنرل سیکریٹری شکیل الرحمن کا کہنا تھا کہ غازا کو اسرائیل نے ایک جیل بنایا ہوا ہے فلسطینی عوام کی 80 فیصد زمین پر اسرائیل اپنا قبضہ کر چکی ہے حالانکہ جب یہودی قوم کو دنیا بھر میں مارا پیٹا جا رہا تھا جب فلسطینی عوام نے ہی انہیں سہارا دیا تھا اور انہیں رہنے کے لیے زمین دی تھی۔ آل انڈیا تنظیم انصاف کے نیشنل کنوینر وویک شریواستو کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی سرکار رہی ہو چاہے وہ اندرا گاندھی ہوں اٹل بہاری واجپئی ہوں یا بابائے قوم مہاتمہ گاندھی ہوں سبھی نے ہمیشہ سے ہی فلسطین کی حمایت کی ہے اب چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی بھی اپنا موقف تبدیل کریں اور فلسطین کی حمایت کریں۔