نئی دہلی:دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر میں ملٹی اسٹوری بلڈنگ کو منہدم کیا گیا اس انہدامی کارروائی سے قبل پورے علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی جامعہ نگر کے بٹلہ ہاوس، اوکھلا ہیڈ، تکونا پارک اور شاہین باغ میں ہلچل رہی پولیس نے احتیاط کے طور پر ہر گلی چوراہوں کے راستے کو باریکیوں سے بلاک کردیا جس کی وجہ سے دن بھر ٹریفک جام رہا۔
Demolition in jamia nagar okhla جامعہ نگر میں انہدامی کارروائی
مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر میں آج انہدام کارروائی شروع کی گئی اس دوران متعدد مقامات پر ملٹی اسٹوری بلڈنگ کو ای سی ڈی کے دستہ نے منہدم کیا۔ Demolition Drive in jamia nagar okhla
اوکھلا ہیڈ سے جامعہ ایگزامنیشن کی جانب جانے والے راستے جسے ٹی ٹی آئی کے طور پر جانے جاتے ہیں وہاں نئی کثیر منزلہ عمارت کو ایم سی ڈی کے دستہ منہدم کر رہے تھے اسی دوران ای ٹی وی بھارت موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور انہدام سے متعلق وہاں موجود افسران بلڈر سے بات کرنے کی کوشش کی تو دونوں نے میڈیا سے بات کرنے سے منع کردیا۔ بہرحال جامعہ نگر میں آج تین سے چار بلڈنگ منہدم کی گئی ہے۔ٹی ٹی آئی کے پاس جو بلڈنگ توڑی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ وہ نواب اور درود کا تھا جو غیرقانونی طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Railways takes up demolition drive in Delhi دہلی کی شکور بستی میں جھوپڑی پر چلا ریلوے کا بلڈوزر