اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں انہدامی کارروائی ملتوی

شاہین باغ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف 5 مئی کو کی جانے والی کارروائی کو فورس نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کی جانکاری ایس ڈی ایم سی کے سینٹرل زون کمشنر راجپال سنگھ نے دی ہے۔ Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh

شاہین باغ میں انہدامی کارروائی ملتوی
شاہین باغ میں انہدامی کارروائی ملتوی

By

Published : May 5, 2022, 4:47 PM IST

نئی دہلی: شاہین باغ میں جنوبی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آج ہونے والی انہدامی کارروائی کو پولیس فورس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh

جہانگیر پوری کے بعد مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں ایس ڈی ایم سی کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی 5 مئی کو ہونی تھی اس کے لیے ایس ڈی ایم سی نے نوٹس بھی جاری کردیا تھا لیکن عین موقع ایس ڈی ایم سی کو پولیس فورس نہ ملنے کی وجہ سے اس کارروائی کو ملتوی کردی گئی ہے۔

ایس ڈی ایم سی کے سینٹرل زون کمشنر راجپال سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہین باغ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف 5 مئی کو کی جانے والی کارروائی کو فورس نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال ملتوی کردی گئی ہے۔ فون پر بات کے دوران انہوں نے کہا کہ دوسری جگہوں پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے لیکن شاہین باغ میں فورس نہ ملنے کی وجہ سے کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔ Demolition Drive Cancelled in Shaheen Bagh

واضح رہے کہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ روز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ' غیر قانونی تجاوزات کے خلاف 5،13 مئی تک مسلسل کارروائی جاری رہے گی۔ جن علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ انہدامی کارروائی کی جانی ہے ان میں وارڈ 103، 83، 102، 89، 101، 58، 59 اور 98 شامل ہیں۔

ویڈیو

وارڈ نمبر 102 میں شاہین باغ اور ابوالفضل آتا ہے جو خالص مسلم آبادی پر مشتمل ہے۔ شاہین باغ میں 5 مئی اور 9 مئی کو انہدامی کارروائی کو انجام دیا جانا ہے جس کے لیے پولیس انتظامیہ سے کثیر تعداد میں مرد وخواتین پولیس فورس دستیاب کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ Demolition drive in Delhi

مزید پڑھیں:

ایس ڈی ایم سی کے نوٹس کے بعد سے شاہین باغ کے دکانداروں میں خوف وہراس کا ماحول ہے سبھی اپنی اپنی دکانیں خود ہٹارہے ہیں۔ جنوبی ایم سی ڈی کے میئر نے واضح کیا ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جو کارروائی کی جا رہی ہے وہ کارپوریشن کے معمول کے عمل کا حصہ ہے۔

گزشتہ ماہ جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کے دوران تشدد کے بعد ایم سی ڈی نے مسلم علاقوں میں انہدامی کارروائی کو انجام دیا تھا جس کے بعد سے شاہین باغ میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details