اردو

urdu

ETV Bharat / state

Democracy Depends People Vote: جمہوریت کا نظام عوامی ووٹوں کی طاقت پر منحصر:عمران پرتاپگڑھی

راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ وہ مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ممبر ضرور ہیں، مگر انہیں اپنی مٹی و اپنے لوگوں سے جذباتی و قلبی رشتہ ہے، اس کے لئے وہ پرتاپ گڑھ کی فلاح بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ Democracy depends on the power of people vote

جمہوریت کا نظام عوامی ووٹوں کی طاقت پر منحصر:عمران پرتاپگڑھی
جمہوریت کا نظام عوامی ووٹوں کی طاقت پر منحصر:عمران پرتاپگڑھی

By

Published : Jul 13, 2022, 10:56 PM IST

پرتاپ گڑھ:سیاسی ظلم سے لڑنے کے لئے کانگریس نے انہیں راجیہ سبھا ممبر بنا کر جو اعتماد کیا ہے، اس پر ایوان میں کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ مجھے راجیہ سبھا ممبر بنایا جانا ایک سیاسی معجزہ سے کم نہیں ہے ۔کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر و راجیہ سبھا ممبر شاعر عمران پرتاپ گڑھی بدھ کی شام یہاں شہر کے ایک میرج ہال میں مائنارٹیز ڈولپمنٹ سوسائٹی کے ذریعہ منعقد استقبالیہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ Democracy depends on the power of people vote

راجیہ سبھا ممبر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ وہ مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ممبر ضرور ہیں، مگر انہیں اپنی مٹی و اپنے لوگوں سے جذباتی و قلبی رشتہ ہے، اس کے لئے وہ پرتاپ گڑھ کی فلاح بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جمہوریت میں عوامی ووٹوں کی طاقت بہت اہمیت کی حامل ہے جس کے لئے عوام کی حمایت ضروری ہے ،اس لئے آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ایوان میں مضبوطی کے ساتھ آئین و جمہوریت کی روشنی میں ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکوں۔

مزید پڑھیں:

راہل گاندھی، سونیا گاندھی و پرینکا گاندھی نے جو بھروسہ ان پر جتایا ہے اس کے لئے وہ پوری طرح سے کانگریس کے لوگوں میں اعتماد قائم کرنے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرادآباد سے انتخاب لڑے، نتائج کچھ بھی رہے ہوں لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں کھویا حوصلے و اعتماد کے ساتھ اپنا کام کرتے رہے۔ ان کی محنت کی بدولت پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا ممبر بنایا ہے۔

پرتاپ گڑھ کے لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹے ان کے دروازے کھلے ہیں ابھی تو منزل ملی ہے اس سے اور آگے جانا ہے۔جو آج چاروں طرف مسائل ہیں دہلی میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔

اس سے قبل انہوں نے کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت فوج کو بھی ٹھیکے پر دینے کی بات کر رہی ہے۔ فوج میں مستقل تقرری نہ کر فوج کو کمزور کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔کانگریس اگنی پتھ منصوبہ کو سڑک سے لے کر ایوان تک مخالفت کرے گی۔آئندہ پارلیمنٹ کا انتخاب بی جے پی و کانگریس کے مابین ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details