اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنہری باغ مسجد کے انہدام پر روک لگائی جائے - stop demolition of Sunehri Bagh Masjid

Demand to stop demolition of Sunehri Bagh Masjid letter to PM Modi صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعدمدنی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا کہ اس طرح کی کارروائی ملک کے مشترکہ ورثے کو شدید نقصان پہنچائے گی۔

سنہری باغ مسجد کے انہدام پر روک لگائی جائے
سنہری باغ مسجد کے انہدام پر روک لگائی جائے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 9:10 PM IST

دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا کہ اس طرح کی کارروائی ملک کے مشترکہ ورثے کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو خط لکھ کرنئی دہلی کے راج پتھ پر واقع مسجد سنہری باغ کے ممکنہ انہدام پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مدنی نے اپنے مکتوب میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نئی دہلی میونسپل کونسل کی جانب سے مسجد سنہری باغ کے ہٹانے سے متعلق رائے عامہ کے حصول کے نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائی ہمارے مشترکہ ورثے کو شدید نقصان پہنچائے گی۔

یہ مسجد ملک کے مرکزی جگہ پر دوسو سالوں سے قائم ہے جو ہمارے ملک کے بھرپور ثقافتی اور تاریخی ورثے کی گواہ ہے۔ ہمارا ملک کثرت میں وحدت سے معنون ہے اور بقائے باہم کے اصولوں سے مالا مال ہے۔ اپنی عظمت اور شان کے ساتھ قائم یہ مسجد نہ صرف ار د گرد رہنے والوں کے لیے عبادت کی جگہ ہے بلکہ ان قابل فخر وراثت کی حامل بھی ہے۔ مزید برآں اکتوبر 2009 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مسجد گریڈ III کی ہیریٹیج عمارت میں شامل ہے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ بذات خود اس معاملے کا نوٹس لیں اور مسجد سنہری باغ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس معاملے میں آپ کی مداخلت اس ملک کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت پہنچائے گی۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا متعلقہ مسجد کا دورہ

دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے ایک مرکزی وفد نے آج دوپہر ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں سنہری باغ مسجد پہنچ کرامام مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی اور مسجد سے متعلق پوری صورت حال سے آگاہی حاصل کی۔ امام مسجد نے بتایا کہ ہماری مسجد سرکار کی طرف سے سیکوریٹی کی ہر ہدایت پر عمل پیرا ہوتی ہے، یہاں تک کہ پارلیامنٹ سیشن کے دوران یہاں جماعت سے نماز کا اہتمام نہیں ہوتا۔ نیز اس مسجد کی وجہ سے ٹریفک کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، بس ہم اللہ سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ اس مسجد کی حفاظت فرمائے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے وفدنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


یہ بھی پڑھیں:کرسمس کے موقع پر پی ایم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، عیسائی برادری سے میرا تعلق بہت پرانا

ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے دہلی کے لوگوں سے خاص طور پر اپیل کی کہ وہ این ڈی ایم سی کے نوٹیفکیشن کا جواب دیں کہ وہ اس مسجد کے انہدام کو ہر گز پسند نہیں کرتے ۔
جمعیۃ کے وفد میں ناظم عمومی کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی سیئنر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا عرفان قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی، مولانا احتشام قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی شامل تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details