اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hazrat Nizamuddin Station دہلی کے حضرت نظام الدین اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ

دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ مدھیہ پردیش کے ایک سماجی کارکن نے کیا ہے۔ اس حوالے سے اس نے پی ایم مودی کو خط بھی لکھا ہے۔ Demand to change Hazrat Nizamuddin Station name

By

Published : May 15, 2023, 1:03 PM IST

حضرت نظام الدین اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ
حضرت نظام الدین اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سماجی کارکن نے مرکزی حکومت سے قومی دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ستنا کے ایک آر ٹی آئی کارکن راجیو کمار کھرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذکورہ درخواست کی ہے۔ خط کی ایک کاپی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو بھی بھیجی گئی ہے۔ خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ مہابھارت کے دور میں، جہاں آج دہلی ہے اسے پانڈوؤں نے اندر پرستھ نگر کے نام سے قائم کیا تھا۔ آج دہلی میں اندر پرستھ کو یاد کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر یادگار نہیں ہے۔ اس لیے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے سے پانڈو دور کے نام کا وجود قائم ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کئی ریلوے اسٹیشن کے نام تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اترپردیش میں فیض آباد اسٹیشن کا نیا نام ایودھیا کینٹ ہے۔ مغل سرائے اسٹیشن کو اب پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جبکہ الہ آباد جنکشن کا نام بدل کر پریاگ راج جنکشن کر دیا گیا ہے۔ وہیں 2021 میں بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کر دیا دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسٹیشن کی بنیاد 1905 میں برطانوی حکومت کے وقت رکھی گئی تھی- اس وقت اسٹیشن کا نام شاہپور تھا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details