قومی دارالحکومت دہلی کے عازمین چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں آئندہ برس بغیر کسی قرعہ اندازی کے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اجازت مرحمت فرمائے، تاہم آئندہ برس کے لیے عازمین سے ابھی سے پیسے جمع کرلیے جائیں، لیکن انہیں دوبارہ قرعہ اندازی میں نہ ڈالا جائے۔
آئندہ برس کے حج کے لیے عازمین کا مطالبہ واضح رہے کہ رواں برس کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک کے لیے حج کو منسوخ کردیا گیا ہے، لیکن جو لوگ سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ سعودی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق حج میں شریک ہوسکتے ہیں۔
عازمین کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں آئندہ برس بغیر کسی قرعہ اندازی کے حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے اجازت دے،جس کے لیے حکومت ان عازمین کے پیسے ابھی سے جمع کرلے، لیکن انہیں دوبارہ قرعہ اندازی میں نہ ڈالا جائے۔
حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے عازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے جمع پیسے بھلے ہی نہ واپس کرے، لیکن آئندہ برس حج بیت اللہ کے لیے بغیر قرعہ اندازی کے اجازت دے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم نے جب دہلی ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر آشفاق احمد عارفی سے بات کی تو انہوں نے یہ واضح کردیا کہ فی الحال جاری گائیڈ لائنز کے مطابق آئندہ برس تمام کارروائی دوبارہ سے کی جائیں گی۔
اشفاق احمد عارفی ایگزیکٹیو آفیسر، دہلی سٹیٹ حج کمیٹی اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ ابھی فی الحال جو رہنما ہدایات ہیں اس کے مطابق آئندہ برس پھر سے قرعہ اندازی ہوگئی اور پھر سے فام بھر جائیں گے اس سے قبل تمام عازمین حج کو جنہوں نے رکو آزاد کی تھی انہیں بغیر کسی تفسیر کے واپس کردی جائیں گی۔