اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا میں پب جی گیم پر پابندی کا مطالبہ

لوک سبھا میں آن لائن گیم پب جی ، بلیو وہیل اور دیگر کمپیوٹر گیمز کو بچوں کے لیے خطرناک بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لوک سبھا میں پب جی گیم پر پابندی کا مطالبہ
لوک سبھا میں پب جی گیم پر پابندی کا مطالبہ

By

Published : Dec 3, 2019, 7:10 PM IST

کانگریس پارٹی کے وسنت کمار نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پب جي، بلیو وہیل اور دیگر آن لائن کمپیوٹر گیمز بچوں کے لیے مہلک ہیں تاہم ان پر پابندی عائد کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا ذہن متاثر ہو رہا ہے اور وہ جارح بنتے جا رہے ہیں اور ان کی ذہنی سوچ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔

انہوں نے موبائل اور کمپیوٹر پر ان کھیلوں کو 'تباہ کن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان پر پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کیونکہ نوجوانوں پر ان کھیلوں سے منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details