دہلی: دہلی حکومت کے ایک ادارے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے ذریعے گذشتہ دنوں دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل کی عمارت کو خالی کرنے کے لیے ایک نوٹس بھیجی گئی تھی جس میں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ 10 روز میں 1 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار 758 روپے کی بقایا رقم ادا نہیں کی گئی تو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر کو خالی کر دیا جائے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکومت طاقت کے زور پر اسے خالی کرائے گی۔ اس نوٹس کے بعد سے ہی عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہوگئے جس کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیجریوال سرکار پر الزام لگایا تھا کہ یہ سب کیجریوال سرکار اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ان کی مرضی کا چئیرپرسن دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں منتخب نہیں کیا گیا۔
Eviction Notice to Delhi Haj Committee حج کمیٹی کے دفتر کو خالی کرنے کا نوٹس واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا: بی جے پی اقلیتی مورچہ - دہلی نیوز
دہلی حکومت کے ایک ادارے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ نے دہلی حج کمیٹی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایا کرایہ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ بقایا رقم جمع کرانے کے لیے حج کمیٹی کو دس دن کا وقت دیا گیا ہے۔
اس سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے بی جے پی اقلیتی سیل کے ذمہ دار قاری ہارون نے سے بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ اگر کیجریوال حکومت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کو بھیجے گئے نوٹس کو واپس نہیں لیتی ہے تو دہلی سرکار کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور انہیں اس نوٹس کو واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے قاری ہارون نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرے تب تک جاری رہیں گے جب تک کیجریوال حکومت اپنے اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات لیفٹیننٹ گورنر سے بھی ہوئی ہے انہوں نے ہمیں بھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں امید ہے کہ کچھ بہتر حل نکل کر سامنے آئے گا۔اب یہ دیکھنا بھی کافی دلچسپ رہے گا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کی اس لڑائی میں کامیابی کسے ملے گی اور سیاست کی اس جنگ میں مسلمانوں کے اس ادارے کو کتنا نقصان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں : Special Medical Camp For Pilgrims:حج کمیٹی میں حجاج کیلئےخصوصی میڈیکل کیمپ