جسمانی اور ذہنی جانچ کے مطالبے والی عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ چاروں مجرمین کی جسمانی و ذہنی حالات کی جانچ کرے۔
نربھیا گینگ ریپ کے مجرمین کے دماغی جانچ کا مطالبہ مسترد - نربھیا گینگ ریپ معاملہ
دہلی ہائی کورٹ نے نربھیا گینگ ریپ کے مجرمین کے دماغی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بینچ نے درخواست گزار سے انسانی حقوق کمیشن جانے کو کہا ہے۔
![نربھیا گینگ ریپ کے مجرمین کے دماغی جانچ کا مطالبہ مسترد نربھیا گینگ ریپ کے مجرمین کے دماغی جانچ کا مطالبہ مسترد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6297591-577-6297591-1583342466686.jpg)
نربھیا گینگ ریپ کے مجرمین کے دماغی جانچ کا مطالبہ مسترد
غور طلب ہے کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے مجرم پون گپتا کی رحم کی اپیل کو مسترد کرنے کے بعد دہلی حکومت نے چاروں کے خلاف نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے لیے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
اس عرضی میں کورٹ نے چاروں مجرمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اب کسی بھی مجرمین کے پاس کوئی بھی قانونی چارہ نہیں بچا ہے۔