اردو

urdu

ETV Bharat / state

محب وطن کی آواز نظر انداز نہیں کی جا سکتی: راہل - rahul on pm modi glawan

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت سے لداخ میں چینی دراندازی کے حوالے سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محب وطن کی آواز نظر انداز نہیں کی جا سکتی: راہل
محب وطن کی آواز نظر انداز نہیں کی جا سکتی: راہل

By

Published : Jul 4, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 7:58 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت سے لداخ میں چینی دراندازی کے حوالے سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن لداخی، چینی مداخلت کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ ان کی آواز کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو ان کی بات سننی چاہئے۔ واضح رہے کہ راہل نے یہ مطالبہ وزیراعظم مودی کے چین سے کشیدگی کے تحت لیہہ کے دورے کے بعد کیا ہے۔

راہل گاندھی نے جس ویڈیو میں ٹویٹ کیا ہے اس میں، کچھ لداخی لوگ چینی مداخلت کی بات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں چینی دراندازی اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ تصاویر بھی اس میں دکھائی دیتی ہیں۔

اپنے ویڈیو ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا ، 'محب وطن لداخی چینی مداخلت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ وہ چیخ چیخ کر انتباہ کر رہے ہیں۔ ان کو نظرانداز کرنا بھارت کو مہنگا پڑیگا بھارت کی خاطر ، براہ کرم ان کی بات سنیں۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 7:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details