اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن سے ای ڈی کی من مانی روکنے کا مطالبہ: کانگریس

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مہادیو ایپ کیس میں من مانی سے کام کر رہی ہے اور اس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، اس لیے ای ڈی کی من مانی روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن سے ای ڈی کی من مانی روکنے کا مطالبہ: کانگریس
الیکشن کمیشن سے ای ڈی کی من مانی روکنے کا مطالبہ: کانگریس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 10:43 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مہادیو ایپ کیس میں من مانی سے کام کر رہی ہے اور اس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، اس لیے ای ڈی کی من مانی روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی، طارق انور اور ادت راج نے مہادیو ایپ کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد بدھ کے روز یہاں الیکشن کمیشن کی بلڈنگ کے باہر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کے ذریعے چھتیس گڑھ میں جمہوریت کو پامال کیا جا رہا ہے اور وہاں جمہوریت کے تحفظ کے لیے پارٹی نے کمیشن سے وقت طلب کیا تھا۔

کمیشن کے ساتھ میٹنگ کے دوران پارٹی نے بتایا کہ ای ڈی چھتیس گڑھ میں من مانی سے کام کر رہی ہے اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے اس کی من مانی پر روک لگانا ضروری ہے۔ سنگھوی نے کہا، "چھتیس گڑھ میں انتخابات کے پہلے مرحلے سے قبل، ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ آج اس نے ہمیں ملنے کے لیے بلایا۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا ہے 18 مہینے پہلے چھتیس گڑھ پولس نے مہادیو ایپ کیس میں تحقیقات شروع کی تھی۔ چھ ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے بھی ملزمان کی گرفتاری اور ایپ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اس کے باوجود کچھ نہیں کیا"۔


انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انتخابات قریب آتے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر، وزیر اعظم اور ای ڈی کے حکام نئی باتیں سامنے لانے لگتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے پہلے اس ایپ پر پابندی کیوں نہیں لگائی؟ انہیں ریاستی حکومت سے پیشگی اجازت کی ضرورت کیوں پڑی؟ ای ڈی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کام ہو رہا ہے، چھتیس گڑھ انتخابات کے لیے باہر سے پیسہ آ رہا ہے۔ آپ نے ابھی جانچ شروع نہیں کی اور الیکشن کے وقت ہی الزامات لگانے شروع کردیئے تاکہ انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہو۔ ای ڈی چارج شیٹ میں نامزد لوگوں کے کردار کو واضح نہیں کر پائی ہے۔ کئی افسران پر الزام لگایا گیا ہے لیکن چارج شیٹ میں مہادیو ایپ سے ان کے تعلق کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس صدر ریموٹ سے چلتے ہیں، ریموٹ چلنے پر دیتے ہیں سناتن کو گالی: مودی


کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر اتنا بڑا گھوٹالہ ہو رہا تھا تو ای ڈی کیا کر رہی تھی؟ تین دن پہلے ایپ پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ صاف ظاہر ہے کہ یہ سب بی جے پی کو شکست سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے آئینی اداروں کو ختم کر دیا ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ای ڈی کی من مانی روکی جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details