اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2023, 12:23 PM IST

ETV Bharat / state

Develop Brand Jamia 'برانڈ جامعہ' کو فروغ دینے کیلئے وائس چانسلر کی سنجے گویل سے بات چیت

امریکہ کے لاس ویگاس میں واقع انڈروئٹ کیپیٹل کے صدر سنجیو گویل نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور اس موقعے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترسے کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران ’برانڈ جامعہ‘ کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر گفت وشنید ہوئی۔

برانڈ جامعہ‘کو فروغ دینے کے لیے وائس چانسلر کی سنجے گویل سے بات چیت
برانڈ جامعہ‘کو فروغ دینے کے لیے وائس چانسلر کی سنجے گویل سے بات چیت

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے میر تقی میر ہال میں سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس خاص اور اہم بات چیت میں یونیورسٹی کے ڈینز، صدور شعبہ اور دوسرے اراکین شامل رہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے گویل کا استقبال کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی میعاد میں ابھی تک جامعہ نے متعدد کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ وزارت تعلیم کی جاری کردہ 2022 کی این آئی آر ایف کی رینکننگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تیسرے مقام پر آنا اور امسال بھی اس رینک کو برقرار رکھتے ہوئے متعدد دیگر زمروں میں جیسے کہ قانون، آرکی ٹیکچراینڈ پلاننگ اور ڈینٹل وغیرہ میں مزید بہتر مظاہرہ وغیرہ اس کا نمایاں حصولیابی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو ناک کی جانب سے سب سے اعلی گریڈ یعنی اے پلس پلس بھی مل چکاہے اور قیو ایس،ٹی ایچ ای اور آیو آر جیسے اہم بین الاقوامی رینکنگز میں بھی جامعہ کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔ شیخ الجامعہ نے کہاکہ المنائی کنیکٹ سیل کے توسط سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوشش ہے کہ دنیا بھر میں اس کے فارغین سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ وہ آگے آئیں اور موجودہ عہد کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق جامعہ برانڈ کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کا تعاون کریں۔

واضح رہے کہ گویل خود بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم ہیں اور وہ ایک انٹرپرنیور،اختراعی اور سرمایہ کار ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے امریکہ میں سکونت پذیر ہیں۔انھوں نے دوران گفتگو مختلف شعبوں میں،اختراعات اور انٹرپرونیورشپ کو بڑھاوا دینے میں مستقبل میں اے آئی کے بڑھتے رول کے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:JMI Distance Program جامعہ کے فاصلاتی اور آن لائن کورسز میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب

انھوں نے اپنی بات چیت میں یہ بھی بتایا کہ دنیامصنوعی ذہانت(اے آئی) اور مشین ترجمہ(ایم ایل) کی مدد سے کس سرعت سے تبدیل ہورہی ہے اور اس بات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا کہ اگر دنیا میں باعزت زندگی بسر کرنی ہے تو ان نئی ٹکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔انھوں نے دنیا بھر میں جامعہ کے فارغین سے رابطہ قائم کرنے کے متعدد طریقے بتائے جو جامعہ کو مزید نئی بلندیوں تک لے جاسکتے ہیں اور خود بھی وعدہ کیا کہ وہ ان فارغین سے رابطہ قائم کرانے میں اپنا بھرپور تعاون دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details