ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مارچ سے درگاہ بند کردی گئی تھی، اسے دوبارہ کھولنے سے قبل ہی سینیٹائز کیا گیا۔
آج صبح لوگوں نے سماجی دوری اور ماسک پہنتے ہوئے صبح فجر کی نماز ادا کی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مارچ سے درگاہ بند کردی گئی تھی، اسے دوبارہ کھولنے سے قبل ہی سینیٹائز کیا گیا۔
آج صبح لوگوں نے سماجی دوری اور ماسک پہنتے ہوئے صبح فجر کی نماز ادا کی۔
درگاہ مختلف احاطوں میں سینیٹائزر کی بوتلیں رکھی گئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ درگاہ میں سماجی دوری پر عمل کے لیے خصوصی زور دیا جارہا ہے۔
درگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے اَن لاک 4 کی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت بھر میں مشہور حضرت نظام الدین درگاہ میں روزانہ ہزاروں عقیدت مند آتے رہتے ہیں۔ جس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کی بھی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔