قومی دارالحکومت میں دم گھوٹنے والی آلودگی کی وجہ سے جمعہ کو حکومت نے دہلی کے سبھی اسکولوں کو پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی اروند کیجری وال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے دہلی کے سبھی اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔
کیجری وال نےکہا کہ ’’دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے سبھی اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔‘‘
دیوالی کے بعد سے دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ جاری تھا جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی نے آج سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ دہلی میں فضائی آلودگی کے سلسلہ میں عائد ایمرجنسی کی وجہ سے 5 نومبر تک تمام اسکولز کو بند رکھا جائے گا۔