شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت کے سلسلے میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت کے پانچ میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے منگل کو ٹویٹ کیا،’جعفرآباد،موج پور-بابرپور،گوکل پوری،جوہری اینکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جارہی ہے۔
سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سکیورٹی وجوہات سے پیر کو یہ میٹرو اسٹیشن بند کردئےگئے تھے۔بندکئےگئے پانچوں میٹرو اسٹیشنون پر ٹرین نہیں رک رہی ہے۔میٹرو اسٹیشن بند ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پیر کی شام ادھیوگ بھون،پٹیل چوک ،سینٹرل سیکریٹیریٹ اور جنپتھ میٹرو اسٹیشن بھی بند کردئےگئے تھے لیکن بعد میں ان میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات بحال کردی گئی تھیں۔
موج پور میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں۔اس سے پہلے پرتشدد مظاہرے کی وجہ سے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کو اتوار کی صبح بھی بند کردیا گیاتھا۔دوپہر میں موج پور بابرپور اسٹیشن کو بھی بند کردیاگیا۔اس لائن پر کچھ دیر میٹرو رکی بھی رہی تھی۔
واضح رہے کہ سی اے اے کو لیکر شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار افراد ہلاک اور کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جن میں نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس فورس کے متعدد اہلکار شامل ہیں۔
وہیں تشدد میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس، گوکلپوری کے دفتر سے جڑے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال (42) ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: 'سی اے اے معاملہ مرکزی حکومت کا ہے نا کہ دہلی حکومت کا'
دہلی کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تشدد میں زخمی ہونے والے تین دیگر شہری ہلاک اور 50 زخمی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔