اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Congress Slams CM Kejriwal: کیجریوال سچائی کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، یوتھ کانگریس - سی بی آئی ان کے کونسلر کو رنگے ہاتھوں پکڑا

دہلی یوتھ کانگریس Delhi Youth Congress کے صدر انل چودھری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال پر ان کے اپنے ساتھی کمار وشواس مسلسل الزامات لگا رہے ہیں اور کیجریوال سچائی سے بھاگ رہے ہیں۔

کیجریوال سچائی کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، یوتھ کانگریس
کیجریوال سچائی کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں، یوتھ کانگریس

By

Published : Feb 19, 2022, 10:52 PM IST

یوتھ کانگریس نے آج صدر انل چودھری کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کے ساتھ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف دھرنا دینے کے لیے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ وہ لوگ کمار وشواس کی طرف سے کیجریوال کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انل چودھری نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں عام آدمی پارٹی کے 80 فیصد لیڈر جیل جا چکے ہیں۔

سی بی آئی ان کے کونسلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ رہی ہے، لیکن اس کے باوجود دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال خود کو صاف بتا رہے ہیں۔ ان کی ملک دشمن پالیسی صاف نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AIMIM blames Aam Aadmi Party: دہلی سے اردو مٹانے کی سازش: کلیم الحفیظ

یوتھ کانگریس کے صدر انل چودھری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال پر ان کے اپنے ساتھی کمار وشواس مسلسل الزامات لگا رہے ہیں اور کیجریوال سچائی سے بھاگ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمار وشواس کے الزامات کا جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details