اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میٹرو سے خاتون چور گرفتار

عوام کو ملک کی جدید طرز کی ٹرین میٹرو میں بھی چڑھتے اترتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مسافروں کی جیب میں رکھا بٹوہ موبائل یا دیگر قیمیتی سامان کھی بھی چوری ہوسکتا ہے۔

میٹرو سے خاتون چور گرفتار

By

Published : Sep 6, 2019, 12:30 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:22 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جو مسافروں کے پیچھے قطار میں کھڑی ہوکر ان کا پرس و دیگر سامان چوری کرلیا کرتی تھی۔
ملزم خاتون اس سے قبل بھی میٹرو پولیس کے ذریعہ گرفتار کی جاچکی ہے۔

ڈی سی پی وکرم پوروال نے اس تعلق سے بتایا کہ 13 اپریل کو نیرج نامی شخص نے میٹرو پولیس میں چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔
نیرج جب کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہورہے تھے تب ہی ان کا پرس چوری ہوگیا تھا، اس تعلق سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائ گئی ہے۔

میٹرو سے خاتون چور گرفتار

اس واقعہ کے مدنظر خصوصی اسٹاف کے انسپیکٹر رام سنگھ سنگھ کی ٹیم تفتیش میں لگ گئی تھی۔

اس معاملے کی تفتیش کے دوران پولیس نے کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے۔ فوٹیج میں پولیس نے ایک مشتبہ خاتون کو نیرج کے پیچھے کھڑا ہوا پایا۔

پولیس نے یہ سمجھنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کی کہ یہ چوری اسی خاتون نے کی ہے۔

پولیس نے اس خاتون کی تلاش شروع کردی اور ایک خفیہ اطلاع ملنے پر خاتون کو اسی اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزم خاتون کے پاس سے 6500 روپئے نقد اور شکایت کنندہ کا آدھار کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details