اردو

urdu

ETV Bharat / state

سواتی مالیوال، تشدد متاثرہ لوگوں سے ملنے پہنچی - دہلی تشدد

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال، چاند باغ پہنچی جہاں انہوں نے تشدد سے متاثر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی۔

سواتی مالیوال تشدد متاثرہ لوگوں سے ملنے پہنچی
سواتی مالیوال تشدد متاثرہ لوگوں سے ملنے پہنچی

By

Published : Feb 27, 2020, 6:03 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST

بھاری سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں سواتی مالیوال نے تشدد سے متاثر لوگوں سے بات چیت کی اور ان کا حال جانا۔ اس دوران انہیں مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

دیکھیں ویڈیو

حالات کا جائزہ لینے پہنچی سواتی مالیوال نے بتایا کہ میں یہاں خواتین سے حال جاننے پہنچی ہوں، کیونکہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ چاند باغ علاقے میں خواتین کے ساتھ تشدد کی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ہمارے ہیلپ لائن پر بھی لگاتار شکایتیں مل رہی ہیں۔ جنہیں ہم دہلی پولیس کو پہلے ہی سونپ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے معاملے جو بھی ملزمین ہیں، ان پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:49 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details