اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: تہاڑ جیل میں خاتون نے کی خود کشی - تہاڑ جیل میں خود کشی

دارالحکومت دہلی کے چھاؤلہ میں بزرگ جوڑے کے قتل میں گرفتار بہو نے رات گئے تہاڑ جیل میں خود کشی کرلی۔ تہاڑ جیل کے آئی جی راجکمار نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دہلی: تہاڑ جیل میں خاتون نے کی خود کشی
دہلی: تہاڑ جیل میں خاتون نے کی خود کشی

By

Published : Apr 28, 2020, 1:44 PM IST

گزشتہ 24 اپریل کو چھاؤلہ میں ایک بزرگ جوڑے کے قتل معاملے میں گرفتار ہونے والی بہو کیویتا نے رات گئے تہاڑ کی 6 نمبر جیل میں بھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

جب جیل کے وارڈن نے اسے دیکھا تو اس نے جیل حکام کو اس بارے میں اطلاع دی۔ جس کے بعد جیل حکام نے انہیں مغربی دہلی کے دین دیال اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

دہلی: تہاڑ جیل میں خاتون نے کی خود کشی

تہاڑ جیل کے آئی جی راجکمار نے کے مطابق یہ واقعہ رات کے ڈیڑھ بجے رونما ہوا۔ ساتھ ہی آئی جی نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 اپریل کو اس عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر املاک کے معاملے میں اپنے ہی بزرگ ساس۔ سسور کو قتل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details