اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمارٹ فون نہ دلانے پر بیوی کی خودکشی - خودکشی

دہلی میں ایک 29 سالہ خاتون نے شوہر کی جانب سے اسمارٹ فون خریدنے سے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

Delhi: Woman commits suicide after husband refuses to buy smartphone
اسمارٹ فون نہ دلانے پر بیوی کی خودکشی

By

Published : May 29, 2020, 4:35 PM IST

دہلی پولیس کے مطابق 27 مئی کو صبح آٹھ بجے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک خاتون نے خود کو آگ لگالیا ہے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں صفدر جنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 90 فیصد جھلسی جیوتی کو مردہ قرار دیا۔

اسمارٹ فون نہ دلانے پر بیوی کی خودکشی

جیوتی کے شوہر نے پولیس کوبیان دیا کہ اس کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔ بچوں کے اسکول انتظامیہ کی جانب سے آن لائن کلاسس شروع کرنے کے اعلان کے بعد جیوتی نے شوہر سے اسمارٹ فون کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس اس کیس میں مصروف تحقیقات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details