اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی آکسیجن کے معاملے میں خود کفیل بنے گی: کیجریوال - دہلی کو طبی آکسیجن کی پیداوار

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی اب طبی آکسیجن کے معاملے میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائے گی اور اس کے لیے دہلی کابینہ نے منگل کو میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔

دہلی آکسیجن کے معاملے میں خود کفیل بنے گی: کیجریوال
دہلی آکسیجن کے معاملے میں خود کفیل بنے گی: کیجریوال

By

Published : Aug 3, 2021, 10:28 PM IST

کیجریوال نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ دہلی کو طبی آکسیجن کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے۔میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 نجی شعبے کو آکسیجن پروڈکشن پلانٹس ، اسٹوریج کی سہولیات اور آکسیجن ٹینکر لگانے کے شعبے میں کئی مراعات فراہم کرتی ہے۔

یہ پالیسی دہلی میں آکسیجن کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی ، جو گزشتہ کووڈ۔19 لہر کو سنبھالنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی تھی۔وزیراعلی کی صدارت میں دہلی کابینہ نے میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں مختلف مراعات کی فراہمی کی گئی ہے۔ یہ پالیسی مستقبل میں کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی آکسیجن کی پیداوار میں دہلی کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال حکومت نے مساج سینٹرز کے لیے نئی ہدایات جاری کیں

انہوں نے بتایاکہ "میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی -2021 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ نجی شعبے کو آکسیجن پروڈکشن پلانٹس لگانے ، آکسیجن ٹینکروں میں سرمایہ کاری اور آکسیجن اسٹوریج کی سہولیات قائم کرنے کے لیے کئی مراعات فراہم کرتا ہے۔ اس سے دہلی میں آکسیجن کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، جو کوویڈ کی آخری لہر سے نمٹنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details