اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: لاک ڈاؤن 4 پر کیا ہے آٹو رکشا والوں کی رائے

ملک بھر میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن 4 کا آغاز ہوگیا ہے. اس دفعہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو فیصلے لینے کا اختیار دیاگیاہے . اس لیے اس لوک ڈاؤن کو خاص مانا جارہا ہے

لاک ڈاؤن 4 پر کیا ہے آٹو رکشا والوں کی رائے
لاک ڈاؤن 4 پر کیا ہے آٹو رکشا والوں کی رائے

By

Published : May 20, 2020, 10:25 AM IST



ملک بھر میں لاک ڈاؤن چار کا اعلان تو 17 مئی کو ہی کر دیا گیا تھا لیکن دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اپنے رہنمایانہ خطوط 18 مئی کی شام میں جاری کی.

لاک ڈاؤن 4 پر کیا ہے آٹو رکشا والوں کی رائے


حالانکہ اس لاک ڈاؤن میں بہت سی سہولیات عوام کو دی گئی ہیں جو گزشتہ لاک ڈاؤن میں شامل نہیں تھیں۔ انہی میں سے ایک آٹو رکشا اور بس سروس کا آغاز بھی شامل ہے.

تاہم اس دوران آٹو رکشا والوں کو دہلی حکومت سے ایک شکایت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم سے کم دو افراد کو آٹو رکشا میں سفر کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے تھی. کیونکہ کوئی بھی فیملی اگر باہر جاتی ہے تو وہ الگ الگ آٹو میں بیٹھ کر سفر کرنا نہیں چاہیں گے.

جبکہ دہلی حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں اس کےمطابق ایک وقت میں ایک رکشہ پر صرف ایک شخص ہی سفر کر سکتا ہے.

ایسے میں اگر کوئی فیملی دو افراد پر مشتمل ہے تو وہ کس طرح سے دو الگ الگ آٹو رکشہ کا خرچ برداشت کرے گی اور اگر ہم انہیں لیکر جاتے ہیں تو ہمارا چالان کیا جائے گا.


ABOUT THE AUTHOR

...view details