ملک کے دارالحکومت دہلی میں اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح میں دہلی والے چادر اور کمبل اوڑنا شروع کردیئے ہیں۔ محکمہؤ سمیات کے مطابق پیر کو موسم صاف رہے گا اور کم سے کم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمۂ موسمیات نے اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی تھی، تاہم رواں ہفتے موسم صاف رہے گا۔
اتوار کو دہلی اور این سی آر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور درجۂ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو دہلی اور این سی آر میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش کی پیش گوئی کی تھی، جس کے بعد دہلی، فرید آباد ، بلبھ گڑھ، اتر پردیش، ہریانہ، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد وغیرہ میں بارش ہوئی۔