اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Weather : دہلی میں بارش کا امکان

تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں مطلع ابر آلود ہے اور منگل کو کئی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ حالانکہ بدھ کو موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی۔

Delhi weather update
دہلی میں بارش کا امکان

By

Published : Oct 5, 2021, 3:25 PM IST

Updated : Oct 5, 2021, 3:40 PM IST

نئی دہلی: محکمۂ موسمیات نے ایک بار پھر دارالحکومت دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔


دارالحکومت دہلی میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس ہفتے موسم صاف رہے گا۔ بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق دارالحکومت دہلی میں مطلع ابر آلود ہے اور منگل کو کئی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ حالانکہ بدھ کو موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:آلودگی پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلائی جائے گی: کیجریوال


موسم میں اچانک تبدیلی کے ساتھ، دہلی والوں کو بھی گرمی سے راحت ملنے کی توقع ہے، کیونکہ پیر کو دن کے وقت سخت گرمی اور نمی نے لوگوں کو پریشان کیا۔ اگرچہ درجہ حرارت نارمل رہا ہے ، لیکن گرمی اب بھی لوگوں کو پریشان کررہی ہے۔ اس کے ساتھ، ایئر کوالٹی انڈیکس پی ایم 10 کی سطح دہلی اور این سی آر میں بھی 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2021, 3:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details