دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح لوگوں کو حبس زدہ گرمی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ملک کے دوسرے صوبوں میں زوردار بارش ہو رہی ہے دہلی میں اب بھی گرمی کا قہر جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دن میں آسمان میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 80 فیصد درج کی گئی۔
دہلی میں شدید گرمی ، ہلکی بارش کا امکان - محکمۂ موسمیات
راجدھانی دہلی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا جو کہ اس موسم کے عام درجۂ حرارت سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔
دہلی میں حبس زدہ گرمی ، ہلکی بارش کا امکان
محکمۂ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیئس کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔
منگل کے روز دہلی کا درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 34.2 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا تھا، جو کہ عام دنوں کے مقابلے دو ڈگری زیادہ ہے۔