اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کا مظلومین کو قانونی مدد دینے کا اعلان - بغیر کسی غلطی کے پولیس کے ذریعہ پریشان کیا جا رہا ہے

دہلی وقف بورڈ نے فیصلہ کیا ہے وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کر رہے ان معصوم لوگوں کی قانونی مدد کرے گا جنہیں بغیر کسی غلطی کے پولیس کے ذریعہ پریشان کیا جا رہا ہے۔

دہلی وقف بورڈ کا مظاہرین کو قانونی مدد دینے کا اعلان
دہلی وقف بورڈ کا مظاہرین کو قانونی مدد دینے کا اعلان

By

Published : Dec 28, 2019, 8:55 PM IST

متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام کے خلاف پولیس کی بربریت کسی سے چھپی نہیں ہے۔

اس بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے سبب کئی دفعہ عوام کی بھیڑ میں چھپے شرپسند عناصر اپنا کام دکھا دیتے ہیں لیکن اس سب میں وہ معصوم لوگ بھی پس رہے ہیں جنہوں نے کچھ کیا ہی نہیں۔

دہلی وقف بورڈ کا مظاہرین کو قانونی مدد دینے کا اعلان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو دہلی وقف بورڈ کے رکن ایڈوکیٹ حمال اختر نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر ہو رہے احتجاج میں جس طرح سے انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور افسوس ناک ہے اسی لیے دہلی وقف بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان مظلوموں کی مدد کریں گے جن پر پولیس نے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں۔

حمال اختر نے بتایا کہ دارالحکومت دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ جس طرح سے پولیس نے بربریت دکھائی ہے اس کے خلاف وہ قومی انسانی حقوق کمیشن میں بھی جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حمال اختر نے بتایا کہ فی الحال لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جامعہ اور سیلم پور میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اگر کوئی ان سے مدد مانگنے آتا ہے تو وہ اس کی مدد کریں گۓ۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہرے میں پریشان ہوئے افراد کا تعلق اگر اتر پردیش سے ہو تو بھی وہ اس کی قانونی مدد کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details