دہلی میں عبدالناصر کا نام سنگین جرائم سے لے کر لوٹ کے معاملے میں سر فہرست ہے۔
دہلی پولیس جہاں اسے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائیزڈ کرائم ایکٹ ( ایم سی او سی اے) کے معاملے میں تلاش کررہی ہے۔ وہیں رام داس نے عبدالناصر کو دہلی کے یوتھ پریسیڈینٹ کے عہدے پر فائز کیا ہے۔
ناصر پر قتل، چوری اور لوٹ جیسے درجنوں معاملے درج ہیں۔
دہلی کا گینگسٹراب یوتھ پریسیڈینٹ - youth president
رپبلک پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام داس اٹھاولے نے دہلی کے مشہور گینگسٹر عبدالناصر کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 9 جولائی کو ناصر کے خلاف ایم سی او سی اے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کمشنر پٹنائک کی منظوری کے بعد ایف آئی ار درج کیا تھا۔
مشرقی دہلی کے ناصر خان اور چھینو پہلوان کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔گزشتہ سال 2015 میں ناصر نے چھینو پہلوان کے عدالت میں پیشی کےدوران حملہ کرایا تھا۔اس میں چھینو کو گولیاں لگی تھی اور ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی تھی۔
واضح رہےکہ مہاراشٹر کی حکومت نے 1999میں ایم سی او سی اے بنایا تھا جس کا مقصد انڈرولڈ جیسے الزام کو ختم کرنا ہے۔اور سنہ2002 میں دہلی کی حکومت نے لاگو کیا تھا۔