ایسی ہی ایک خبر شیو وہار علاقہ کی ہے جہاں فسادیوں نے ایک تین بچوں کی ماں کی عزت سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
شیو وہار میں رہنے والی یہ خاتون برجپوری کے راجدھانی اسکول میں درس و تدریس کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ جب وہاں پر فساد بھڑکا تو اس دوران وہ بھی شیو وہار سے اپنے بچوں سمیت گھر چھوڑ کر جانے کے لیے مجبور ہو گئی تبھی کچھ شر پسندوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی گردن پر چھری رکھ کر اندر کھینچنے کی کوشش کی۔